24 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا، وزارت سے استعفے کا اعلان انہوں نے کراچی میں جاری وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے دوران کیا۔

ابنا: انہوں نے کابینہ میں اجلاس میں وزیر اعظم سے کہا کہ وہ اپنی قیادت پر پوری طرح اعتماد کرتی ہیں اور آگے بڑھنے کے وژن سے پوری طرح متفق ہوں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میں اس کی اہل نہیں ہوں کے آپ کا ساتھ دے سکوں، اس لئے آج میں آپ کی اجازت سے مستعفی ہورہی ہوں۔

وہ وفاقی وزیر اطلاعات کے بطور اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔ استعفیٰ کا اعلان کرتے ہو ئے وہ آبدیدہ تھیں اور اُن پر رقت طاری ہوگئی۔ اس سے قبل یہ قلمدان قمر الزماں کائرہ کے پاس تھا۔ 
........

/169